سورة الأعلى - آیت 18
إِنَّ هَٰذَا لَفِي الصُّحُفِ الْأُولَىٰ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
یہ باتیں پہلی کتابوں میں بھی ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(18) ﴿قَدْ أَفْلَحَ مَن تَزَكَّىٰ Ĭ سے﴿خَيْرٌ وَأَبْقَىٰ Ĭ تک یہ بیان کیا گیا ہے کہ کامیابی ان کے لئے ہے جو اپنے نفس کا تزکیہ کرتے ہیں، اپنے رب کو یاد کرتے ہیں اور عمل صالح کرتے ہیں اور یہ کہ لوگ دنیاکی فانی لذتوں کو ترجیح دیتے ہیں حالانکہ آخرت کی نعمتیں بہتر اور لازوال ہیں یہ باتیں صحائف ابراہیم (جن کی تعداد دس تھی)میں مذکورتھیں۔