سورة الطارق - آیت 15
إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
البتہ کافر داؤ گھات میں ہیں (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(15) اللہ تعالیٰ نے کفار قریش کے بارے میں فرمایا جو قرآن کریم کی تکذیب کرتے تھے اور نبی کریم (ﷺ) اور آپ کی دعوت کے خلاف سازشیں کرتے تھے، کہ یہ لوگ اللہ کے دین کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں اور پھونکوں سے اس کے چراغ کو بجھانا چاہتے ہیں۔