سورة الطارق - آیت 9
يَوْمَ تُبْلَى السَّرَائِرُ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
جس دن پوشیدہ باتوں کی جانچ پڑتال ہوگی۔ (١)
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(9)اور یہ بعث و نشور اور حساب و کتاب اس دن ہوگا جب دلوں کی تمام چھپی باتیں ظاہر کردی جائیں گی، لوگوں کے صحیح اور غلط عقائد اور نیتیں کھل کر سامنے آجائیں گی۔