سورة البروج - آیت 12
إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
یقیناً تیرے رب کی پکڑ بڑی سخت ہے۔ (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(12) اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (ﷺ) کو مخاطب کر کے فرمایا ہے کہ ظالموں اور سرکشوں کے لئے آپ کے رب کی گرفت بہت ہی سخت ہوتی ہے مفسر ابوالعسود کہتے ہیں، اس میں اشارہ ہے کہ جو مشرکین قریش نے نبی کریم (ﷺ) اور صحابہ کرام کو اذیت پہنچانے میں پیش پیش ہیں، اللہ تعالیٰ ان کی شدیدگرفت کرے گا، اس لئے کہ ان جیسے ظالموں کو اللہ بڑا ہی شدید عذاب دیتا ہے، جیسا کہ سورۃ ہود آیت (102)میں آیا ہے : ” آپ کے رب کی گرفت ایسی ہی ہوتی ہے جب وہ ان بستیوں والوں کی گرفت کرتا ہے جن کے رہنے والے ظلم کرنے لگتے ہیں بے شک اس کی گرفت درد ناک اور شدید ہوتی ہے۔ “