سورة البروج - آیت 1

وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

برجوں والے آسمان کی قسم (١)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(1)باری تعالیٰ نے تین آیتوں میں چار چیزوں کی قسم کھا کر ” اصحاب اخدود“ پر لعنت بھیجی ہے جنہوں نے اللہ کے نیک بندوں کو صرف اس لئے آگ میں ڈال دیا تھا کہ وہ رب العالمین پر ایمان لے آئے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اس آسمان کی قسم جس میں شمس و قمر اور نجوم و کواکب کے منازل پائے جاتے ہیں، جن میں وہ اپنے خالق کی مقرر کردہ نہایت دقیق تنظیم و ترتیب کے مطابق چلتے رہتے ہیں اور ان سے سر موانحراف نہیں کرتے ہیں۔