سورة الانشقاق - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے (سورۃ الانشقاق۔ سورۃ نمبر ٨٤۔ تعداد آیات ٢٥)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

سورۃ الانشقاق مکی ہے، اس میں پچیس آیتیں اور ایک رکوع ہے ۔ تفسیر سورۃ الانشقاق نام : پہلی آیت میں ” انشقت“ لفظ آیا ہے، جو انشقاق کا فعل ماضی ہے، اسی لئے اس سورت کا نام ” الانشقاق“ رکھ دیا گیا ہے۔ زمانہ نزول : یہ سورت بالاتفاق مکی ہے، ابن مردویہ اور بیہقی وغیرہ نے ابن عباس اور ابن الزبیر (رض) سے یہی روایت کی ہے، بخاری و مسلم وغیرہ نے ابو رافع سے روایتکی ہے کہ میں نے ابوہریرہ کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھی، انہوں نے﴿ إِذَا السَّمَاءُ انشَقَّتْ Ĭ پڑھی اور سجدہ کیا اور کہا کہ میں نے نبی کریم (ﷺ) کے پیچھے سجدہ کیا ہے اس لئےسجدہ کرتا رہوں گا، یہاں تک کہ ان سے جا ملوں۔