سورة المطففين - آیت 14
كَلَّا ۖ بَلْ ۜ رَانَ عَلَىٰ قُلُوبِهِم مَّا كَانُوا يَكْسِبُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
یوں نہیں بلکہ ان کے دلوں پر ان کے اعمال کی وجہ سے زنگ (چڑھ گیا) ہے (١)
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(14) یہاں لفظ ” کلا“ اس زعم باطل کی تردید کے لئے ہے کہ قرآن کریم گزشتہ قوموں کے قصے اور واقعات ہیں، کہا گیا کہ یہ تو اللہ کی برحق اور کھلی کتاب ہے جس پر ایمان لانا اور اس پر عمل کرنا روحانی امراض کے لئے شافی ہے۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ کفر و معاصی نے ان کے دلوں پر پردہ ڈ ال دیا ہے جس کے سبب وہ معرفت حق سے محروم ہوگئے ہیں اور اللہ کی کتاب عظیم کے بارے میں ایسی غلط بات اپنی زبان پر لاتے ہیں۔