سورة المطففين - آیت 2
الَّذِينَ إِذَا اكْتَالُوا عَلَى النَّاسِ يَسْتَوْفُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
کہ جب لوگوں سے ناپ کرلیتے ہیں تو پورا پورا لیتے ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(2)جو ناپ تول میں لوگوں کے ساتھ بے ایمانی کرتے ہیں، ان کے لینے کا پیمانہ اور ہوتا ہے اور دینے کا اور جب لوگوں سے لیتے ہیں تو پیمانے کو خوب بھرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ناپ تول کرتے وقت آدمی کو پورا دینا چاہئے۔