سورة الإنفطار - آیت 17

وَمَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

تجھے کچھ خبر بھی ہے کہ بدلے کا دن کیا ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(17/18)روز قیامت کی ہیبت ناکی اور سختی بیان کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (ﷺ) کو مخاطب کر کے فرمایا کہ اے میرے نبی ! آپ اس دن کی سختی و ہیبت ناکی کو پوری طرح نہیں جانتے حالانکہ یہ تو وہ چیز ہے جس کا صحیح علم حاصل کرنا نہایت ہی اہم ہے۔