سورة التكوير - آیت 21

مُّطَاعٍ ثَمَّ أَمِينٍ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

جس کی (آسمانوں میں) اطاعت کی جاتی ہے، امین ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(21)اور آسمانوں میں رہنے والے سبھی ان کی بات مانتے ہیں اور وہ اپنے رب کی وحی اور اسرار رسالت کے بڑے ہی امانت دار ہیں۔