سورة التكوير - آیت 5
وَإِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَتْ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور جب وحشی جانور اکھٹے کئے جائیں گے (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
5: شدت زلزلہ اور ٹوٹ پھوٹ کے زیر اثر زمین پر پائے جانے والے تمام وحشی جانور اپنےچھپنے کی جگہوں سے نکل کر مارے رعب و دہشت کے اکٹھے ہوجائیں گے اور انسانوں کے قریب آ کر پناہ لینے کی کوشش کریں گے اور پھر مر کر ڈھیر لگ جائیں گے۔