سورة عبس - آیت 38

وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ مُّسْفِرَةٌ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اس دن بہت سے چہرے روشن ہونگے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(38/39) اس دن لوگ دو حصوں میں تقسیم ہوجائیں گے جو نیک بخت ہوں گے اور جن کے لئے رب العالمین جنت کا فیصلہ کر دے گا، ان کے چہرے مارے خوشی کے دمک رہے ہوں گے اور جن اشقیاء اور بدبختوں کے لئے رب العالمین جہنم کا فیصلہ کر دے گا۔