سورة النازعات - آیت 45
إِنَّمَا أَنتَ مُنذِرُ مَن يَخْشَاهَا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
آپ تو صرف اس سے ڈرتے رہنے والوں کو آگاہ کرنے والے ہیں (١)
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(45) اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (ﷺ) سے فرمایا کہ آپ کا کام پیغام رسانی ہے آپ کی ذمہ داری یہ نہیں ہے کہ لوگوں کو قیامت کی آمد کا یقینی وقت بتائیں، اس کا علم تو صرف آپ کے رب کو ہے۔