سورة النازعات - آیت 29
وَأَغْطَشَ لَيْلَهَا وَأَخْرَجَ ضُحَاهَا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اسکی رات کو تاریک بنایا اسکے دن کو روشن بنایا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(29)اور اس نے رات کو تاریک بنایا ہے، جس کی تاریکی آسمان و زمین کو ڈھانک لیتی ہے اور اس نے آفتاب کی روشنی کے ذریعہ دن کو ظاہر کیا ہے تاکہ لوگ کاروبار حیات انجام دیں۔