سورة النازعات - آیت 22
ثُمَّ أَدْبَرَ يَسْعَىٰ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
پھر پلٹا دوڑ دھوپ کرتے ہوئے (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(22)اور کبر و غرور کا اظہار کرتے ہوئے مجلس سے اٹھ کر چل دیا اور دل میں ٹھان لیا کہ وہ موسیٰ (علیہ السلام) کے پیش کردہ معجزوں کا شیطانی سازشوں اور حیلوں کے ذریعہ مقابلہ کرے گا۔ ﴿ثُمَّ أَدْبَرَ يَسْعَىٰ Ĭ کا ایک مفہوم یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ جب اس نے لاٹھی کو سانپ بن کر دوڑتے دیکھا تو اس پر شدید دہشت طاری ہوگئی اور پیچھے مڑ کر تیزی کے ساتھ بھاگا۔