سورة النازعات - آیت 16
إِذْ نَادَاهُ رَبُّهُ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًى
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
جب کہ انہیں ان کے رب نے پاک میدان طویٰ میں پکارا (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(16)اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے میرے نبی ! کیا آپ کو موسیٰ بن عمران کے واقعے کی خبر ہے، جب انہوں نے پاک اور مقدس وادی (طویٰ) میں اپنے رب کو پکارا، تو ان کے رب نے انہیں بتایا کہ اس کے سوا ان کا کوئی معبود نہیں اور انہیں صرف اپنی عبادت کا حکم دیا۔