سورة النازعات - آیت 5

فَالْمُدَبِّرَاتِ أَمْرًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

پھر کام کی تدبیر کرنے والوں کی قسم (١)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(5)اور ان فرشتوں کی قسم جنہیں اللہ تعالیٰ نے عالم بالا و زیریں کے بہت سارے کام سپرد کر رکھے ہیں، جیسے بارش برسانا، پودے اگانا، ہواؤں، سمندروں، حیوانات، رحم مادر میں بچوں کی نگہداشت اور جنت و جہنم وغیرہ کا انتظام و انصرام ۔ ان پانچوں قسموں کے فرشتوں کی قسم، تم دوبارہ ضرور زندہ کر کے اٹھائے جاؤ گے۔