سورة النازعات - آیت 4
فَالسَّابِقَاتِ سَبْقًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
پھر دوڑ کر آگے بڑھنے والوں کی قسم (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(4)اور ان فرشتوں کی قسم ! جو اللہ کی وحی کی طرف لپکتے ہیں اور شیاطین سے سبقت کر کے اسے اللہ کے رسولوں تک بحفاظت پہنچاتے ہیں، تاکہ شیاطین انہیں چوری چھپے سن نہ لیں۔