سورة النبأ - آیت 35
لَّا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا كِذَّابًا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور وہاں نہ تو وہ بیہودہ باتیں سنیں گے اور نہ ہی جھوٹیں باتیں سنیں گے (١)
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(35)اہل جنت ان جنتوں میں نہ کوئی بے ہو دہ بات سنیں گے، جس میں کوئی فائدہ نہ ہو اور نہ وہ کوئی ایسی بات کریں گے جس پر ایک دوسرے کو جھٹلائیں۔ سورۃ الواقعہ آیت (24/25)میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : ﴿لَا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا تَأْثِيمًا إِلَّا قِيلًا سَلَامًا سَلَامًا Ĭ نہ وہاں بکواس سنیں گے اور نہ گناہ کی بات، صرف سلام ہی سلام کی آواز آئے گی۔ “ مفسرین لکھتے ہیں کہ اللہ کے سچے بندوں کو دنیا میں بے ہودہ جھوٹی باتوں سے بہت اذیت ہوتی ہے، اسی لئے جنت میں بھی اللہ تعالیٰ انہیں ایسی اذیت ناک فعل و کیفیت سے دور رکھے گا ۔