سورة النبأ - آیت 31

إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفَازًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

یقیناً پرہیزگار لوگوں کے لئے کامیابی ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(31) اوپر کی آیتوں میں مجرمین اور سرکشوں کا انجام بد بیان کئے جانے کے بعد، اب اہل تقویٰ اور نیک لوگوں کا مآل خیر بیان کیا جا رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : جو لوگ اپنے رب کی رضا کی خاطر اس کی بندگی کریں گے اور گناہوں سے بچیں گے وہ نار جہنم سے نجات پائیں گے ۔