سورة النبأ - آیت 15
لِّنُخْرِجَ بِهِ حَبًّا وَنَبَاتًا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
تاکہ اس سے اناج اور سبزہ اگائیں۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(15) تاکہ اس کے ذریعہ گیہوں، جو، باجرہ، چاول اور دیگر دانے نکالیں جنہیں انسان کھاتے ہیں اور ان پودوں کو نکالیں جنہیں ان کے مویشی کھاتے ہیں۔