سورة النبأ - آیت 9
وَجَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور ہم نے تمہاری نیند کو آرام کا سبب بنایا۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(9)اور ہم نے تمہاری نیند کو تمہاری راحت و سکون کا سبب بنایا ہے اگر نیند نہ آتی تو آدمی کا بدن تھک کر چور ہوجاتا، اس کا سکون چھن جاتا اور اسے جنون لاحق ہوجاتا۔ نیند اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے جس کے ذریعہ آدمی کی کھوئی ہوئی طاقت واپس آجاتی ہے اور وہ تازہ دم ہو کر دوبارہ کاروبار حیات میں سرگرم ہوجاتا ہے۔