سورة النبأ - آیت 8

وَخَلَقْنَاكُمْ أَزْوَاجًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور ہم نے تجھے جوڑا جوڑا پیدا کیا۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(8)اللہ تعالیٰ نے فرمایا : اور ہم نے تمہیں مذکر و مؤنث بنایا ہے، تاکہ تمہارے درمیان انس و محبت پیدا ہو، اور تاکہ زندگی کے مسائل حل کرنے اور نسل انسانی کی افزائش اور اس کی تعلیم و تربیت میں تم ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرو،تخلیق انسانی اور ان کا مذکر و مؤنث ہونا اللہ تعالیٰ کی قدرت، اس کے علم، اور اس کی حکمت و رحمت کے مظاہر ہیں۔