سورة النبأ - آیت 7

وَالْجِبَالَ أَوْتَادًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور پہاڑوں کو میخیں (نہیں بنایا) ؟ (١)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(7)اور کیا ہم نے پہاڑوں کو زمین کے لئے کھونٹا نہیں بنایا ہے تاکہ اس میں حرکت نہ پیدا ہو اور تم اس پر راحت و سکون کے ساتھ زندگی بسر کرسکو زمین کو ثابت و ساکن رکھنے کے لئے پہاڑوں کی حیثیت وہی ہے جو خیموں کے لئے لکڑیوں کی ہوتی ہے، جس طرح خیمے کی لکڑیاں اسے ہر چہار جانب سے کھینچ کر رکھتی ہیں، اسی طرح پہاڑ زمین کے کناروں کو کھینچ کر رکھتے ہیں، ورنہ زمین اپنے داخلی مادوں میں جوش و خروش کی وجہ سے ہر وقت ہلتی رہتی، اور مخلوق اس پر زندگی نہ گذار سکتی۔