سورة النبأ - آیت 3

الَّذِي هُمْ فِيهِ مُخْتَلِفُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

جس کے بارے میں یہ اختلاف کر رہے ہیں (١)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

نیز یہود و نصاریٰ بعث بعدالموت کی کیفیت میں اختلاف کرتے تھے اور کفار عرب میں سے بعض اس کا قطعی انکار کرتے تھے اور بعض کو اس میں شبہ تھا۔ تیسری رائے یہ ہے کہ بعث بعدالموت کے بارے میں پوچھنے والے مؤمنین اور کفار سبھی تھے، مؤمنین نبی کریم (ﷺ) سے مزید دینی بصیرت اور یقین حاصل کرنے کے لئے سوال کرتے تھے اور کفار نبی کریم (ﷺ) اور قرآن کریم کا مذاق اڑانے کے لئے پوچھتے تھے کہ وہ بعث بعد الموت جس کی تم بات کرتے ہو ، آخر وہ کب ہوگا ؟!