سورة المرسلات - آیت 50

فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اب اس قرآن کے بعد کس بات پر ایمان لائیں گے (١)

تفسیر تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

(٤١) اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ کفار قریش نے جب اس قرآن کو جھٹلا دیا ہے، جس کے اللہ کی کتاب ہونے کے دلائل روز روشن کی طرح واضح ہیں تو پھر وہ کس کتاب پر ایمان لائیں گے یعنی اگر وہ اس کتاب پر ایمان نہیں لائیں گے تو کفر و ضلالت کی تاریکیوں میں بھٹکتے رہیں گے، یہاں تک کہ موت انہیں آدبوچکے گی اور ہمیشہ کے لئے جہنم رسید ہوجائیں گے اور ایک انسا نکی اس سے بڑھ کر بدنصیبی کیا ہو سکتی ہے کہ اس کی موت کفر پر ہو اور مرنے کے بعد اس کا ٹھکانا جہنم ہو (اعاذنا اللہ من نارجھنم وباللہ التوفیق)