سورة المرسلات - آیت 36
وَلَا يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
نہ انہیں معذرت کی اجازت دی جائے گی۔ (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور ان جھٹلانے والوں کو اس دن عذر پیش کرنے کی اجازت ہی نہیں دی جائے گی، تاکہ وہ اپنا عذر پیش کریں، سورۃ النحل آیت (84) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : ﴿ثُمَّ لَا يُؤْذَنُ لِلَّذِينَ كَفَرُوا وَلَا هُمْ يُسْتَعْتَبُونَ Ĭ” پھر کافروں کو (معذرت پیش کرنے کی) اجازت نہیں دی جائے گی، اور نہ ان سے توبہ کرنے کو کہا جائے گا“