سورة المرسلات - آیت 34
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
آج ان جھٹلانے والوں کی درگت ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(34)اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہلاکت و بربادی ہے ان کے لئے جو دنیا میں روز آخرت، جنت، جہنم اور اللہ کے رسول اور اس کے قرآن کی تکذیب کرتے ہیں۔