سورة المرسلات - آیت 15
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے۔ (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(15)اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو لوگ دنیا میں اس فیصلے کے دن کو جھٹلاتے ہیں، ان کے لئے اس دن ہلاکت و بربادی ہوگی، اللہ تعالیٰ نے سورۃ المطففین آیات (10/11) میں فرمایا ہے : ﴿وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ الَّذِينَ يُكَذِّبُونَ بِيَوْمِ الدِّينِ Ĭ” اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی خرابی ہوگی جو قیامت کے دن کو جھٹلاتے ہیں۔ “