سورة المرسلات - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (سورۃ المرسلات۔ سورۃ نمبر ٧٧۔ تعداد آیات ٥٠)
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
تفسیر سورۃ المرسلات نام : پہلی آیت میں ہی ” المرسلات“ کا لفظ آیا ہے، یہی اس سورت کا نام رکھ دیا گیا ہے، اس کا دوسرا نام ” سورۃ العرف“ بھی ہے، لفظ ” العرف“ بھی پہلی ہی آیت میں آیا ہے۔ زمانہ نزول : یہ سورت مکی ہے، قتادہ نے صرف آیت (84) ﴿ وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ارْكَعُوا لَا يَرْكَعُونَ Ĭ کو مدنی کہا ہے، ابن مسعود (رض) سے روایت کی ہے کہ ہم رسول اللہ (ﷺ) کے ساتھ منیٰ کے ایک غار میں تھے تو سورۃ﴿ وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا Ĭ نازل ہوئی، رسول اللہ (ﷺ) پڑھتے جاتے تھے اور میں ان سے حاصل کرتا جاتا تھا.