سورة الإنسان - آیت 30

وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَن يَشَاءَ اللَّهُ ۚ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور تم نہ چاہو گے مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ ہی چاہے (١) بیشک اللہ تعالیٰ علم والا با حکمت ہے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت (30) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ لوگو ! صراط مستقیم پر چلن کی تمہاری مشیئت، اللہ کی مشیئت کے تابع ہے، یعنی جب اللہ تعالیٰ تمہیں ہدایت دینا چاہے گا اور تمہیں خیر کی توفیق دے گا، تبھی تم اس پر چل سکو گے۔