سورة الإنسان - آیت 27
إِنَّ هَٰؤُلَاءِ يُحِبُّونَ الْعَاجِلَةَ وَيَذَرُونَ وَرَاءَهُمْ يَوْمًا ثَقِيلًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
بیشک یہ لوگ جلدی ملنے والی (دنیا) کو چاہتے ہیں (١) اور اپنے پیچھے ایک بڑے بھاری دن کو چھوڑے دیتے ہیں (٢)۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(27) کفار مکہ اور دیگر کافروں کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ لوگ دنیا کے عارضی فائدوں کو پسند کرتے ہیں اور انہی کے حصول کے لئے ان کی ساری تگ و دو ہے اور قیامت کے دن کی ہولناکیوں کو بھول بیٹھے ہیں، دنیا کی طرف ایسی دوڑ لگا رہے ہیں کہ آخرت کی طرف پیچھے مڑ کر دیکھتے بھی نہیں، گویا کہ دنیا کے لئے ہی پیدا کئے گئے ہیں اور انہیں موت نہیں آئے گی۔