سورة الإنسان - آیت 22
إِنَّ هَٰذَا كَانَ لَكُمْ جَزَاءً وَكَانَ سَعْيُكُم مَّشْكُورًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
(کہا جائے گا) کہ یہ ہے تمہارے اعمال کا بدلہ اور تمہاری کوشش کی قدر کی گئی۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(22)جب اہل جنت ان تمام نعمتوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے اور ان سے متمتع ہونے لگیں گے، تو ان سے کہا جائے گا کہ یہ سب کچھ تمہارے ایمان و تقوی کا بدلہ ہے اور تمہارے عمل صالح کو اللہ نے ضائع نہیں کیا ہے۔