سورة الإنسان - آیت 14

وَدَانِيَةً عَلَيْهِمْ ظِلَالُهَا وَذُلِّلَتْ قُطُوفُهَا تَذْلِيلًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

ان جنتوں کے سائے ان پر جھکے ہوئے ہونگے (١) اور ان کے میوے اور گچھے نیچے لٹکے ہوئے ہونگے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(14) بلکہ ہر وقت ان کے سروں پر گھنا راحت بخش سایہ ہوگا ،اور وہاں کے درخت ہر وقت ان پر سایہ فگن رہیں گے اور ان کے پھل ہمہ وقت اور ہر حال میں ان کے دسترس میں ہوں گے، کوئی چیز ان کے ہاتھوں کو ان تک پہنچنے سے نہیں روکے گی۔