سورة الإنسان - آیت 6

عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا عِبَادُ اللَّهِ يُفَجِّرُونَهَا تَفْجِيرًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

جو ایک چشمہ ہے (١) جس سے اللہ کے بندے پئیں گے اس کی نہریں نکال لے جائیں گے (٢) (جدھر چاہیں)۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(6)اور وہ لذیذ شراب کبھی ختم نہیں ہوگی، اس لئے کہ وہ ہمیشہ جاری رہنے والا چشمہ ہوگا، جسے اہل جنت اپنی مرضی اور خواہش کے مطابق جب اور جہاں چاہیں گے جاری کرلیں گے ادھر ان کا ارادہ ہوگا۔ اور ادھر چشم زدن میں ان کے سامنے جاری ہوجائے گا۔