سورة النسآء - آیت 71

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا خُذُوا حِذْرَكُمْ فَانفِرُوا ثُبَاتٍ أَوِ انفِرُوا جَمِيعًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اے مسلمانو! اپنے بچاؤ کا سامان لے لو (١) پھر گروہ گروہ بن کر کوچ کرو یا سب کے سب اکٹھے ہو کر نکلو۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

79۔ اس آیت کریمہ میں مؤمنین مخلصین کو خطاب کر کے کہا جا رہا ہے کہ اللہ کی راہ میں جہاد کے لیے نکلنے سے پہلے خوب اچھی طرح تیاری کرلو، اسلحہ اور دیگر سامانِ جنگ کے اعتبار سے بھی، اور مجاہدین کی تعداد کے اعتبار سے بھی مفسرین نے لکھا ہے کہ یہ آیت فتحِ مکہ سے پہلے نازل ہوئی تھی، اور اس سے مقصود مسلمانوں کو ہر طرح سے اس کے لیے تیار کرنا تھا، تاکہ دشمن کے مقابلہ میں کمزور نہ پڑ جائیں