سورة الإنسان - آیت 4
إِنَّا أَعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ سَلَاسِلَ وَأَغْلَالًا وَسَعِيرًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
یقیناً ہم نے کافروں کے لئے زنجیریں اور طوق اور شعلوں والی آگ تیار کر رکھی ہے۔ (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(4) اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے اس عذاب کی خبر دی ہے جو اس نے کافروں کے لئے تیار رکھا ہے۔ فرمایا کہ ہم نے کافروں کے لئے زنجیریں، بیڑیاں اور بھڑکتی آگ تیار کر رکھی ہے، سورۃ المؤمن آیات(71/72)میں فرمایا ہے : ﴿إِذِ الْأَغْلَالُ فِي أَعْنَاقِهِمْ وَالسَّلَاسِلُ يُسْحَبُونَ فِي الْحَمِيمِ ثُمَّ فِي النَّارِ يُسْجَرُونَ Ĭ ” جب ان کی گردنوں میں طوق ہوں گے اور زنجیریں ہوں گی، گھسیٹے جائیں گے کھولتے ہوئے پانی میں، پھر جہنم کی آگ میں جلائیے جائیں گے۔ “