سورة الإنسان - آیت 3
إِنَّا هَدَيْنَاهُ السَّبِيلَ إِمَّا شَاكِرًا وَإِمَّا كَفُورًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
ہم نے اسے راہ دکھائی اب خواہ وہ شکر گزار بنے خواہ ناشکرا۔ (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(3) اور راہ ہدایت پر چل کر یا تو اللہ کاش کر گذار بندہ بنے، یا اس سے روگردانی کر کے ناشکری کرے اور ہلاکت و بربادی کی راہ پر چل پڑے۔