سورة القيامة - آیت 36
أَيَحْسَبُ الْإِنسَانُ أَن يُتْرَكَ سُدًى
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
کیا انسان یہ سمجھتا ہے کے اسے بیکار چھوڑ دیا جائے گا (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(36) اللہ تعالیٰ نے انسان کی تخلیق بے غرض و غایت نہیں کی ہے اس نے اسے اپنی اطاعت و بندگی کے لئے پیدا کیا ہے، اس لئے وہ یہ نہ سمجھے کہ اسے اس دنیا میں جانوروں کی طرح آزاد چھوڑ دیا گیا ہے، بلکہ اللہ نے اسے اوامرو نواہی کا مکلف بنایا ہے اور قیامت کے دن اس سے پوچھا جائے گا، اور اچھے یا برے اعمال کے مطابق اسے جزا یا سزا دی جائے گی۔