سورة القيامة - آیت 25
تَظُنُّ أَن يُفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
سمجھتے ہونگے کہ ان کے ساتھ کمر توڑ دینے والا معاملہ کیا جائے گا (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(25)اس لئے کہ انہیں یقین ہوجائے گا کہ آج ان کے لئے کوئی خیر نہیں، انہیں ایسی سزا دی جائے گی جو ان کی ریڑھ کی ہڈی کو ٹکڑے ٹکڑے کر دے گی، یعنی وہ انتہائی شدید عذاب میں مبتلا کئے جائیں گے۔