سورة القيامة - آیت 23
إِلَىٰ رَبِّهَا نَاظِرَةٌ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اپنے رب کی طرف دیکھتے ہونگے (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(23)اور انہیں سب سے بڑی نعمت یہ ملے گی کہ ان کا رب ان کے سامنے جلوہ افروز ہوگا جسے دیکھ کر انہیں ایسی خوشی ملے گی جس کی تعبیر الفاظ میں نہیں کی جاسکتی اور جس کے بعد وہ جنت کی ساری نعمتوں کو بھول جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ان اہل جنت میں شامل کر دے۔