سورة القيامة - آیت 9

وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور سورج اور چاند جمع کردیئے جائیں گے (١

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(9)اور آفتاب و ماہتاب دونوں اکٹھا کردیئے جائیں گے، دونوں کی روشنی ختم ہوجائے گی اور رات اور دن کا ایک دوسرے کے بعد آنا بند ہوجائے گا۔