سورة القيامة - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے (سورۃ القیامۃ۔ سورۃ نمبر ٧٥۔ تعداد آیات ٤٠)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

سورۃ القیامہ مکی ہے، اس میں چالیس آیتیں اور دو رکوع ہیں تفسیر سورۃ القیامہ نام : پہلی آیت میں ہی لفظ ” القیامۃ“ آیا ہے یہی اس کا نام رکھ دیا گیا ہے بعض روایات میں انب عباس (رض) سے مروی اس کا نام ” سورۃ لا اقسم“ بھی آیا ہے۔ زمانہ نزول : یہ سورت بالا تفاق مکی ہے، ابن مردویہ نے اور بیہقی نے (دلائل میں) ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ سورۃ القیامہ اور ایک روایت کے مطابق ” سورۃ لا اقسم“ مکہ میں نازل ہوئی تھی ابن مردویہ نے عبداللہ بن زبیر (رض) سے بھی یہی روایت کی ہے۔