سورة المدثر - آیت 52
بَلْ يُرِيدُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ أَن يُؤْتَىٰ صُحُفًا مُّنَشَّرَةً
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
بلکہ ان میں سے ہر ایک شخص چاہتا ہے کہ اسے کھلی ہوئی کتابیں دی جائیں (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(52) مفسرین نے لکھا ہے : کفارقریش نے نبی کریم (ﷺ) سے کہا کہ ہم میں سے ہر ایک کے پاس اللہ کی طرف سے ایک کتاب آنی چاہئے جس میں مذکور ہو کہ تم اس کے رسول ہو تو ہم تم پر ایمان لانے کے بارے میں غور کریں گے لیکن وہ اپنی اس بات میں قطعی طور پر جھوٹے تھے اس لئے کہ قرآن کریم میں بہت سی آیتیں نازل ہوچکی تھیں جن سے حق واضح ہوچکا تھا، اگر ان میں خیر کو قبول کرنے کی صلاحیت ہوتی تو کب کے ایمان لے آئے ہوتے۔