سورة المدثر - آیت 48

فَمَا تَنفَعُهُمْ شَفَاعَةُ الشَّافِعِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

پس انہیں سفارش کرنے والوں کی سفارش نفع نہ دے گی (١)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(48)اللہ تعالیٰ نے انہی مجرمین کے بارے میں فرمایا کہ اگر بفرض محال کوئی نبی یا فرشتہ اس دن ان کے لئے سفارش بھی کرے گا،تو وہ ان کے کام نہیں آئے گی۔ دوسرے لفظوں میں وہ شفاعت کے اہل نہیں ہوں گے، اس لئے اللہ تعالیٰ کسی نبی یا فرشتہ کو ان کے لئے سفارش کرنے کی اجازت ہی نہیں دے گا، اس لئے کوئی ایسی سفارش نہیں پائی جائے گی۔ جو انہیں نفع پہنچائے۔