سورة المدثر - آیت 26
سَأُصْلِيهِ سَقَرَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
میں عنقریب اسے دوزخ میں ڈالوں گا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(26) چونکہ اللہ تعالیٰ اور اس کے کلام کے خلاف ولید بن مغیرہ کی بات بہت بڑی افترا پردازی تھی، اس لئے اللہ تعالیٰ نے اس کے بارے میں یہاں اپنے نبی (ﷺ) کو خبر دی کہ وہ قیامت کے دن بہت شدید عذاب کا مستحق ہوگا، میں اسے جہنم میں جلاؤں گا۔