سورة المزمل - آیت 18

السَّمَاءُ مُنفَطِرٌ بِهِ ۚ كَانَ وَعْدُهُ مَفْعُولًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

جس دن آسمان پھٹ جائے گا (١) اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ ہو کر ہی رہے گا۔ (٢)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(18)اور آسمان مارے رعب ودہشت کے پھٹ جائے۔ اللہ تعالیٰ کا یہ حتمی وعدہ ہے، اسے پورا ہونا ہے، اور قیامت کو ضرور واقع ہونا ہے، اس لئے اے اہل قریش ! تم اس دن کے عذاب سے بچنے کی تدبیر ضرور کرلو، اور وہ تدبیر اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانا اور دائرہ اسلام میں داخل ہوجانا ہے۔