سورة المزمل - آیت 7

إِنَّ لَكَ فِي النَّهَارِ سَبْحًا طَوِيلًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

یقیناً تجھے دن میں بہت شغل رہتا ہے (١)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت(7) میں آپ (ﷺ) کے لئے وجوب تہجد کا سبب بیان کیا گیا ہے کہ دن میں آپ اسلام اور مسلمانوں کی خاطر مختلف کاموں میں مغشول رہتے ہیں، اس لئے آپ کو رات کےوقت نماز پڑھنے اور قرآن کریم کی تلاوت کا حکم دیا گیا ہے۔