سورة المزمل - آیت 5
إِنَّا سَنُلْقِي عَلَيْكَ قَوْلًا ثَقِيلًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
یقیناً ہم تجھ پر بہت بھاری بات عنقریب نازل کریں گے (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(5) اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (ﷺ) کو خبر دی ہے کہ ہم آپ پر قرآن نازل کرنے والے ہیں جس کا آپ کے جسم و جان پر بڑا بھاری اثرپڑے گا، امام بخاری نے عائشہ (رض) کا قول نقل کیا ہے کہ ” آپ پر سخت سردی کے زمانے میں بھی وحی نازل ہوتی تھی تو آپ کی پیشانی پسینہ سے شرابور ہوجاتی تھی“ قتادہ نے ” ﴿ قولا ثقیلا Ĭ “ کی یہ تشریح کی ہے کہ اللہ کی قسم ! قرآن میں مذکور فرائض و حدود کو نبھاناا نسان کے لئے بڑا بھاری کام ہے۔ مجاہد نے اس سے قرآن میں مذکور ” حلال و حرام“ مرادلیاہے۔ فراء نے اس سے مراد بھاری بھرکم کلام مرادلیا ہے۔ یعنی قرآن کریم ہلکا اور سطحی کلام نہیں ہے، اس لئے کہ یہ ہمارے رب کا کلام ہے۔