سورة نوح - آیت 18
ثُمَّ يُعِيدُكُمْ فِيهَا وَيُخْرِجُكُمْ إِخْرَاجًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
پھر تمہیں اسی میں لوٹا لے جائے گا اور (ایک خاص طریقہ) سے پھر نکالے گا (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(18)پھر مر جاتے ہو تو اسی میں دفن کردیئے جاتے ہو اور جب قیامت آئے گی تو اللہ تعالیٰ تمہیں زندہ کر کے دوبارہ اسی مٹی سے باہر نکالے گا۔